خبرنامہ

عراق،تین خودکش بم دھماکوں میں 12 عراقی سیکیورٹی اہلکار ہلاک

بغداد۔:(ملت+اے پی پی) عراق کے صوبہ صلاح الدین میں تین خودکش بم دھماکوں میں عراقی سیکیورٹی فورس کے 12 اہلکار ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔صوبہ صلاح الدین کی پولیس فورس کے ترجمان کرنل محمد الجعبوری کے مطابق ہفتہ کی صبح دھماکہ خیز مواد سے بھری تین گاڑیاں جو خودکش بمبار چلا رہے تھے ایک چیک پوائنٹ سے ٹکر ا کر تباہ کر دی گئیں۔اس وقت مقامی پولیس کے سربراہ اور صوبائی سیکیورٹی چیف چیک پوائنٹ کے قریب معائنے پر تھے تاہم دونوں اس حملے سے محفوظ رہے۔ترجمان نے کہا کہ خودکش بم دھماکوں میں عراقی سیکیورٹی فورس کے 12 اہلکار ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے ہیں۔کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔