خبرنامہ

عراق،موصل میں داعش کے خلاف آپریشن،32 دہشت گرد ہلاک

بغداد (ملت آن لائن + آئی این پی) عراقی شہر موصل کے مغربی علاقوں میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشنز میں 32 دہشت گرد مارے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی شہر موصل کے مغربی علاقوں میں دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشنز میں 32 دہشت گرد مارے گئے۔ محکمہ دفاع کے مطابق عالمی اتحادی قوتوں نے موصل کے مغربی علاقوں میں داعش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس کا ایک اہم ٹھکانہ تباہ کر دیا ۔اس کاروائی میں 32 دہشت گرد مارے گئے جن میں تنظیم کے 3 اہم سرغنہ بھی شامل تھے ۔ یاد رہے کہ عراقی فوج نے موص کے مغربی علاقوں کو داعش سے آزاد کروانے کیلیے 19 فروری سے آپریشن شروع کر رکھا ہے۔