خبرنامہ

عراق،نامعلوم افراد نے خاتون صحافی کو گھر سے اغوا کر لیا

بغداد:(ملت+آئی این پی)عراقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے خاتون صحافی اور عراقی وزارت ثقافت کی ملازم کو گھر سے اغوا کر لیا۔ عراق کی وزارت داخلہ کے مطابق نامعلوم نقاب پوش حملہ آور معروف خاتون صحافی عَفرہ شوقی الحمودی کو اْن کے گھر سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ الحمودی کا مکان بغداد شہر کے جنوب مغربی علاقے سیدیہ میں واقع ہے۔ وہ صحافی ہونے کے علاوہ عراقی وزارت ثقافت کی ملازم بھی ہیں۔ الحمودی عراق میں بدعنوانی کے خلاف جاری مہم میں بھی سرگرمی سے شریک ہیں۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خاتون صحافی کی فوری بازیابی کی ہر ممکن کوشش کریں۔