خبرنامہ

عراق، انبار میں داعش کے خلاف آپریشن شروع

بغداد: (ملت+اے پی پی) عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 6 شہری ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ بغداد کے علاقے العبیدی میں بارود سے بھری کار کو زوردار دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ عراقی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل طالب شغاتی نے کہا کہ عراقی فورسز نے داعش کے شدت پسندوں کو پسپا کر کے مشرقی موصل کے 70 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، موصل کے مغربی حصے کے آدھے علاقے پر داعش کا مکمل طور پر قبضہ ہے۔ عراقی فورسز نے شامی سرحد کے ساتھ صوبہ انبار میں بھی داعش کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔