خبرنامہ

عراق، فوجی چیک پوسٹ پر خود کش دھماکے میں17 افراد ہلاک، 60سے زائد زخمی

بغداد (ملت آن لائن + آئی این پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر بارود سے بھرے ٹرک کے ذریعے ہونیوالے دھماکے میں سترہ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق دھماکہ خود کش حملہ آور نے کیا۔ دھماکہ دارالحکومت کے جنوب میں داخلی راستے پر بنی چیک پوسٹ پر اس وقت کیا گیا جب وہاں پر گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے کی وجہ سے وہاں کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجے میں سترہ افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہو گئے۔ تا حال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن حکام کے مطابق یہ داعش کی کارروائی ہو سکتی ہے۔