خبرنامہ

عراقی افواج کا دباؤ: موصل میں داعش کی دفاعی لائن کمزور ہونا شروع ہو گئی

بغداد (ملت + آئی این پی) عراقی افواج کے دباؤ میں اضافے کے نتیجے میں مغربی موصل میں داعش کی دفاعی لائن کمزور ہونا شروع ہو گئی جبکہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے داعش کے جنگجوں کو خود کو حوالے کرنے یا موت کو گلے لگانے میں سے کسی ایک چیز کا اختیار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل کے مغربی حصے میں عراقی فورسز کی پیش قدمی اور سرکاری کمپانڈ اور موصل میوزیم کے واپس لیے جانے کے ساتھ ہی داعش تنظیم کی دفاعی خطوط ڈھیر ہوتی نظر آ رہی ہیں۔بین الاقوامی اتحاد میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر جنرل میتھیو ایسلر کے مطابق داعش تنظیم اس وقت انارکی کی حالت میں لڑ رہی ہے۔ ادھر عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے طور پر داعش کے جنگجوں کو خود کو حوالے کرنے یا موت کو گلے لگانے میں سے کسی ایک چیز کا اختیار دیا ہے۔عراقی افواج کے دبا میں اضافے کے نتیجے میں مغربی موصل میں داعش کی دفاعی لائن کمزور ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اس دوران عراقی افواج کی پیش قدمی میں تیزی آنے کے بعد کئی تزویراتی مقامات کا کنٹرول واپس لے لیا گیا ہے۔ ان میں نینوی صوبے ، صوبائی کونسل اور پولیس قیادت کی عمارت شامل ہے۔ اس کے علاوہ عراقی فورسز نے موصل میوزیم اور مرکزی بینک کی عمارت کو بھی واپس لے لیا ہے۔