خبرنامہ

عراقی حکومت کا بریگیڈیئر ایرج مسجدی کی بغداد میں بطور ایرانی سفیر تعیناتی قبول کرنے کا اعلان

بغداد (ملت + اے پی پی) عراقی حکومت نے ایرانی سفیر حسن دانائی فر کی سبکدوشی کے بعد ان کی جگہ ایرج مسجدی کی تعیناتی کا فیصلہ قبول کرتے ہوئے انہیں بغداد میں بطور ایرانی سفیر قبول کرنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق بریگیڈیئر مسجدی جنوبی ایران کے آبادان شہر سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی وجہ شہرت فیلق القدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے ایک عسکری مشیر کیطور پر بتائی جاتی ہے۔