خبرنامہ

عراقی دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکا، 4 افراد ہلاک،14زخمی

بغداد (ملت + آئی این پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھما کے میں 4 افراد ہلاک اور 14زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا جنوبی بغداد میں صنعتی علاقے پارکنگ میں کھڑی کار کے ذریعے کیاگیا،اسپتال ذرائع نے دھماکے میں 4 افراد کی ہلاکت اور 14 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔کسی گروپ کی جانب سیاب تک اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ۔