خبرنامہ

عراقی فوج کا موصل آپریشن میں داعش کا اہم کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بغداد(ملت + آئی این پی) عراقی شہر نینوی کے آپریشن کمانڈر جنرل نجم عبداللہ الجبوری نے داعش کے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کمانڈر کی ہلاکت کا یہ واقعہ موصل کے جنوبی علاقے حمام العلیل میں جاری کارروائی کے دوران پیش آیا۔جنرل الجبوری نے بتایا کہ فیڈرل پولیس فورس نے شہر کے جنوب مغربی علاقے حمام العلیل میں قبر العبد، العربید دیہات کو داعش کے تسلط سے آزاد کرایا ہے۔آپریشن کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ کارروائی میں داعش کا ہم کمانڈر ابو حمزہ الانصاری الجزائری ہلاک ہو گیا۔ مقتول کمانڈر دہشت گرد تنظیم کا نینوی میں سرکردہ فیلڈ کمانڈر تھا۔فیڈرل پولیس فورس کے میجر شاکر جودت نے بتایا کہ ان کی فورس موصل کے جنوبی علاقے حمام العلیل کو اتوار کے روز ہی داعش سے آزاد کرا لیں گے۔نینوی میں کردستان نیشنل یونین کے میڈیا ترجمان غیاث السورجی نے بتایا ہے کہ البیشمرکہ فورس بعشقیہ کے وسط میں داخل ہو چکی ہے جہاں آخری اطلاعات آنے تک شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش نے راستوں اور بجلی کے کھمبوں پر گھات لگا رکھی ہے۔السورجی کے بقول البیشمرکہ نے ‘داعش’ کے دسیوں جنگجوں کو ہلاک کیا ہے اور حملہ آور دستوں کی پیش قدمی جاری ہے۔ دوسری جانب جلد ہی علاقے کو داعش سے مکمل آزاد کرانے کا اعلان متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ البیشمرکہ فورس نے چومکھی حملہ کر کے علاقے پر جلد قبضہ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ علاقے کو جلد آزاد داعش کے چنگل سے آزاد کرانے کا اعلان بھی متوقع ہے۔