خبرنامہ

عراقی فورسز نے موصل میں حکومتی ہیڈکوارٹرز پر قبضہ کر لیا

بغداد (ملت + آئی این پی) عراقی فورسز نے موصل میں حکومتی ہیڈکوارٹرز پر قبضہ کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی فورسز نے موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے آپریشن میں مزید کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس آپریشن کی نگرانی کرنے والی جوائنٹ آپریشن کمانڈ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ عراقی فورسز نے نینوا صوبے میں حکومتی عمارت کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے اور الحریہ نامی پل کا قبضہ بھی اب عراقی فورسز کے پاس ہے۔ داعش نے اس شہر پر 2014 میں قبضہ کر لیا تھا۔ موصل کی بازیابی کے لیے آپریشن گزشتہ برس کے آخر میں شروع کیا گیا تھا۔ شہر کے مشرقی حصوں کا کنٹرول عراقی فورسز نے جنوری میں حاصل کر لیا تھا۔