خبرنامہ

عراقی فورسز پہلی مرتبہ شمال کی طرف سے موصل میں داخل ہو گئیں

بغداد: (ملت+اے پی پی) عراقی فورسز پہلی مرتبہ شمال کی طرف سے موصل میں داخل ہو گئیں ، فورسز نے رات کی تاریکی میں دریا کو عبورکیا اور فورسز کے اس اقدام کو موصل میں کارروائی کا نیامرحلہ سمجھا جارہا ہے ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق موصل شہر کے اس حصہ میں آباد شہریوں کے تحفظ کے لئے فورسز کو جاری آپریشن کی رفتار کئی ہفتوں تک سست کرنا پڑی کیونکہ اس علاقہ میں ہزاروں عسکریت پسند موجود ہیں جو خود کش کار بم دھماکوں اور ماہر نشانہ بازوں کی مددسے بھر پور مزاحمت کر رہے ہیں او جمعہ کے روز بھی موصل کے جنوب سے 200 کلو میٹرز دور سیکورٹی پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس سے کم از کم 4 فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔