خبرنامہ

عراقی فورسز کا موصل کے 80 فی صد مشرقی علاقے پر کنٹرول

بغداد: (ملت+اے پی پی) عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی شہر موصل کے 80 فی صد مشرقی علاقے کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہاں داعش کے جنگجوؤں کو لڑائی میں شکست سے دوچار کردیا ہے۔عراق کی انسداد دہشت گردی سروس کے ترجمان صباح النعمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ ہم نے اسّی سے پچاسی فی صد علاقہ واپس لے لیا ہے”۔عراقی فورسز امریکا کی قیادت میں اتحاد کی فضائی قوت کی مدد سے 17 اکتوبر سے موصل اور اس کے نواحی علاقوں میں داعش کے خلاف بڑی اور فیصلہ کن کارروائی کررہی ہیں۔انھوں نے موصل کے نواحی علاقوں میں تو تیزی رفتاری سے جنگی فتوحات حاصل کی تھیں۔تاہم ابھی تک وہ شہر کے مغربی حصے میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔