خبرنامہ

عراق اور شام میں 188 شہری مارے گئے، امریکی فوج

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی)امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 2014ء میں عراق اور شام میں داعش کے خلاف شروع کی جانے والی اتحادی ملکوں کی عسکری کارروائیوں میں اب تک 188 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ تجزیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے کچھ حملوں کی تحقیقات جاری ہیں، جو شہریوں کی اموات کا باعث بنے تاہم انسانی حقوق کے گروپوں کے اعداد و شمار کے مطابق عراق اور شام میں اتحادی ملکوں کی ان عسکری کارروائیوں میں شہریوں کی اموات کی اب تک تعداد 21 سو کے قریب ہے۔