کرکوک ۔ 21 اکتوبر (ملت + اے پی پی) عراقی شمالی شہر کرکوک میں داعش ( دولت اسلامیہ ) کے بم حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے جن میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جمعہ کوذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق داعش کے عسکریت پسندوں نے کرکوک میں متعدد سرکاری عمارات اور پولیس کی عمار ت کے احاطہ میں کئی بم حملے کئے جن کے نتیجہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔