خبرنامہ

عراق: سیکورٹی فورسز نےداعش کے خلاف پیش قدمی شروع کردی

موصل: (ملت+اے پی پی) عراقی سیکورٹی فورسز نے موصل میں داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آہستہ آ ہستہ پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے عراقی سیکورٹی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ شدت پسند معصوم اور بے گناہ شہریوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں انسداد دہشت گردی کی سروس کے کمانڈوز نے داعش کی دفاعی صفوں میں نقب زنی کرکے دراڑیں ڈال دی ہیں اور وہ موصل کے مشرقی علا قے کی طرف قدسیہ اور باقر میں داخل ہو گئے ہیں ۔ جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے لیفٹیننٹ جنرل عبدلعامر یرالہ نے بتایا کہ عراقی فوج اور کمانڈوز نے موصل کے مشرقی علاقہ کی تین اطراف میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے ۔