خبرنامہ

عراق میں اغواء ہونے والی معروف خاتون صحافی کو بازیاب کرالیا گیا

بغداد: (ملت+آئی این پی)عراق میں ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والی معروف خاتون صحافی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقعراق میں ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والی معروف خاتون صحافی کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ۔ افراح شوقی کی بہن نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بہن بحفاظت گھر پہنچ گئی ہے۔بازیابی کے بعد افراح نے پریس کانفرنس بھی کی لیکن تاحال واضح نہیں ہو سکا کہ افراح کی بازیابی کس طرح عمل میں آئی۔ گزشتہ ہفتے خود کو سکیورٹی اہلکار ظاہر کرنے والے چند نامعلوم مسلح افراد افراح کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے اور اسے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ افراح نے اغوا سے چند روز قبل وزارت داخلہ کے ایک افسر پر شدید تنقید کی تھی کیونکہ اس نے مقامی سکول کے پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔