خبرنامہ

عراق میں امریکی فوجی مشیروں کی تعداد میں اضافہ

بغداد: (ملت+اے پی پی)عراق میں داعش کے خلاف برسرپیکار عراقی فورسز کو معاونت فراہم کرنے والے فوجی اتحاد میں امریکا کے فوجی مشیروں کی تعداد کو دوگنا کرتے ہوئے 450 کر دیا گیا ہے۔وائس آف امریکا کے مطابق موصل کو واگزار کروانے کی مہم کے ایک اعلیٰ امریکی ترجمان نے کہا کہ ان اضافی فورسز سے اس لڑائی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل جان ڈورین نے بغداد سے ایک وڈیو کانفرنس میں کہا کہ جب عراقی سکیورٹی فورسز مربوط آپریشن کے لیے پیش قدمی کر رہی ہیں تو ہم نے ان کو مشاورت اور مدد فراہم کرنے والی فورسز کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔امریکی قیادت کے اتحاد کے مطابق عراق میں تقریباً پانچ ہزار امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں اور امریکی کی خصوصی فورسز نے داعش کے خلاف ہونے والی زمینی کارروائیوں میں بھی حصہ لیا ہے۔پینٹاگون کے اندازے کے مطابق اب بھی موصل میں تین ہزار سے پانچ ہزار داعش کے جنگجو موجود ہے۔