بغداد ۔ 18 اکتوبر (ملت + اے پی پی) عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوب میں خودکش کاربم دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 25زخمی ہوئے ہیں۔عراقی پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں بارود سے بھری ایک گاڑی کے ذریعے نیم فوجی ملیشیا کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال زرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے لہذا ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ عسکریت پسند تنظیم داعش رواں برس کے دوران عراق میں سرکاری تنصیبات سمیت مختلف علاقوں میں جاری اپنے حملوں میں مزید اضافہ کر چکی ہے۔