خبرنامہ

عراق میں شادی کی تقریب میں خود کش حملہ میں 17 افراد ہلاک

فلوجہ: (ملت+اے پی پی) عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے فلوجہ کے قصبے میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب کو نشانہ بنایا ہے۔ فلوجا میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے جسے داعش نے قبول کیا ہے۔اس سے پہلے پیر کو فلوجا کے شمال مغرب میں دو خود کش دھماکوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔عراقی افواج نے رواں برس جون میں فلوجا کو داعش سے ‘مکمل طور پر آزاد’ کروانے کا اعلان کیا تھا۔