خبرنامہ

عراق میں شادی کی تقریب پر دو خود کش حملے، 30 افراد ہلاک

بغداد (ملت + اے پی پی) عراق میں شادی کی ایک تقریب کے دوران کیے گئے دو خود کش بم حملوں میں کم از کم 30افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی حکام اور طبی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں دو عسکریت پسندوں نے تقریب کے شرکاء کے عین درمیان میں پہنچ کر خود کو دھماکوں سے اڑا دیا۔ یہ حملہ عراقی شہر تکریت سے قریب20 کلومیٹر شمال کی طرف واقع ایک گاؤں میں کیا گیا۔ اس شہر کو عراقی دستوں نے 2015 میں انتہا پسند تنظیم داعش کے قبضے سے چھڑا لیا تھا۔ تب سے اب تک وہاں داعش کی طرف سے بار بار خونریز حملے کیے جاتے ہیں۔