خبرنامہ

عراق میں فرقہ واریت کے فروغ کے خلاف ہیں، سعودی وزیر خارجہ

ریاض: (ملت+اے پی پی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ہم عراق میں فرقہ واریت کے فروغ کے خلاف ہیں۔ سعودی عرب عراق کی عرب شناخت برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور بغداد کے ساتھ مل کر تمام مسائل کے حل کی کوششیں کرتا رہے گا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق عادل الجبیر نے ان خیالات کا اظہار اردنی ہم منصب ناصر جودہ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اْنہوں نے کہا کہ سعودی عرب عراق کی وحدت اور سلامتی کا حامی ہے اور پڑوسی ملک عراق میں دہشت گردی کی کسی بھی سازش کی حمایت نہیں کرتا۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور اردن کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کئی سال سے اتحاد قائم ہے۔