خبرنامہ

عراق میں 2885 افراد ہلاک اور 1380 زخمی ہو ئے ، اقوام متحدہ

بغداد: (ملت+اے پی پی) عراق میں اقوام متحدہ کے امدادی دفتر نے کہا ہے کہ عراق میں نومبر کے مہینہ میں دہشت گردی، تشدد اور مسلح تنازعات کے باعث 2885 افراد ہلاک اور 1380 دیگر زخمی ہو ئے ہیں ۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے اقوام متحدہ کے عراق میں امدادی دفتر کے حوالہ سے بتایا کہ ہلاک شدگان میں 926 شہری شامل ہیں جکہ زخمی ہو نے والے شہریوں کی تعداد 930 ہے ۔ عالمی ادارہ کے دفتر کے مطابق عراق میں نومبر کے دوران لڑائی اور تشدد کے واقعات میں9 195 سیکیورٹی اہلکارہلاک اور450 زخمی ہوئے ہیں ۔ ہلاکتوں اور زخمیوں کے ان اعدادوشمار میں عراقی صوبہ الانبار میں زخمی وہلاک ہونے والوں کی تعداد شامل نہیں ہے کیونکہ الانبار کی پر تشدد صورت حال کے باعث وہاں کے اعداوشمار موصول نہیں ہوسکے ۔