خبرنامہ

عراق کا امریکہ کی جانب سے سفری پابندیوں کے خاتمے کا خیرمقدم

بغداد (ملت + آئی این پی) عراق نے امریکہ کی جانب سے سفری پابندیوں کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پرسے سفری پابندی ہٹانا خوش آئند بات ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری کا کہنا ہے کہ عراق پرسے سفری پابندی ہٹانا خوش آئند بات ہے۔خواہش ہے کہ دیگر 6 ممالک پر عائد سفری پابندی بھی ہٹائی جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان ملکوں کے عوام کو ذمے دار تصور نہیں کر سکتے، ان ممالک کے عوام کو بھی عزت دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جیسی جمہوری ریاست میں اس طرح کی پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں۔