خبرنامہ

عراق کی اپنے پْر امن جوہری پروگرام کو دوبارہ سے فعال کر نے کی منظوری

بغداد: (ملت+اے پی پی) عراق اپنے پْر امن جوہری پروگرام کو دوبارہ سے فعال کر رہا ہے۔صدارتی دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق صدر فواد معصوم نے، پْر امن مقاصد کے ساتھ جوہری توانائی کے صنعت، زراعت اور صحت کے شعبوں میں استعمال کے لئے بجلی کی پیداوار، آبی وسائل کی انتظامیہ و تکنیک کے اطلاق اور جوہری ٹیکنالوجی و سائنسی پیش رفتوں پر بغور نگاہ رکھنے کے مقصد کے پیش نظر ایک خصوصی وفد قائم کر کے ایٹمی انرجی ایجنسی کو دوبارہ سے فعال کرنے سے متعلق قانون کو منظور کیا ہے۔دوسری طرف عراق ایٹمی انرجی ہائی نیشنل کمیٹی کے سربراہ فواد الموسوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایٹمی انرجی ایجنسی کا قیام عراق کے لئے ایک اہم قدم ہے اور قانون کی منظوری کے بعد ایٹمی ادارے کے تمام شعبوں کا قیام بھی عمل میں آ جائے گا۔