خبرنامہ

عرب اتحاد نے حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا

ریاض: (ملت+آئی این پی) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی فورسز نے یمن میں باب المنداب کے شمال میں حوثی ملیشیا کے چلائے ہوئے دو بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عرب اتحاد نے یہ کارروائی ایسے وقت میں کی ہے جب تزویراتی اہمیت کی حامل آبی گذرگاہ باب المنداب کے آس پاس تین محاذوں پر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔اتحادی فورسز نے گزشتہ روز کے روز اپنے فضائی حملوں میں دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کے پانچ اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے اور ان کے کیمپوں ،بھرتی مراکز اور اجتماعات پر بمباری کی ہیاس دوران میں حوثی ملیشیا اور ان کے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کے درمیان کشیدگی کی خبریں بھی منظرعام پر آئی ہیں۔ان دونوں گروپوں نے صنعا میں اپنے طور پر قومی حکومت قائم کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود ان کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔