خبرنامہ

عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے پر جرمنی میں ایک خاتون سمیت 5 افراد کو سزائے قید

برلن (ملت آن لائن + اے پی پی) جرمنی کی ایک عدالت نے شام میں لڑنے والے عسکریت پسند گروپوں کی حمایت کرنے کے جرم میں ایک خاتون سمیت 4 مردوں کو قید کی سزا سنائی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو مالی تعاون فراہم کرنے کے علاوہ لوگوں کو اس تنظیم کے لئے بھرتی کرنے میں بھی مدد فراہم کی تھی۔ 60 سالہ جرمن شہری مرزا تیمور بی کو 6 سال اور 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 34 محمود اور 3 دیگر جرمن شہریوں کو 8 ماہ سے لے کر ساڑھے4 سال تک کی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ ان افراد کو 2014ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔