خبرنامہ

غداروں کو سبق سکھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے،ترک صدر

انقرہ (ملت آن لائن + آئی این پی) ترک صدر جب طیب اردگان نے کہا ہے کہ غداروں کو سبق سکھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ساری دنیا کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ اس قوم کے عظم اور ارادے کو کبھی بھی گروی نہیں رکھا جاسکتا ہے، یہ قوم صرف رکوع ہی میں اللہ کے سامنے جھکنا جانتی ہے اور سجدہ کرتی ہے لیکن کسی کے سامنے گردن نہیں جھکا سکتی ہے،نیاآپریشن فرات ڈھال شرپسندوں کیلیے شب تاریک مگرہمارے لیے روزروشن ثابت ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کے تعاون ہی سے ان غداروں کو سبق سکھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ اس قوم کے عظم اور ارادے کو کبھی بھی گروی نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ یہ قوم صرف رکوع ہی میں اللہ کے سامنے جھکنا جانتی ہے اور سجدہ کرتی ہے لیکن کسی کے سامنے گردن نہیں جھکا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی غدارانہ کاروائیاں پنسلوانیہ میں مقیم شخص کے سامنے اپنےآپ کو گروی رکھنے والے افراد ہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب یہ افراد سامنے آکر اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان افراد نے 249 افراد کو ہلاک کیا اور ہم ان افراد کی شہادت کا ضرور بدلا لیں گے۔صدر اردگان نے کہا ہے کہ شام کے شہر الباب کو دہشتگردوں سے آزادکروانے کیلیے جو فرات ڈھال نامی کاروائی شروع کی گئی تھی اس کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے البتہ آپریشن جاری ہے ۔ فرات ڈھال آپریشن 7 ماہ جاری رہا جس کے نتیجے میں دو ہزار 15مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشتگردوں سے پاک کر دیا گیا ہے۔ صدر نے مزید بتایا کہ ترک فوج اب دیگر علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلیے تیاری کر رہی ہے اور یہ آپریشن دہشتگردوں کیلیے” شب سیاہ “مگر ترک قوم کیلیے روز روشن ثابت ہوگا۔