خبرنامہ

غزہ، فلسطینی فن کار مسیحی ورثے کے تحفظ کے لیے کوشاں

غزہ: (ملت+اے پی پی) غزہ میں پانچویں صدی عیسوی میں تعمیر کردہ آرتھوڈکس کلیسا سے تھوڑے فاصلے پر واقع نقاش خانے میں نصر جلدہ دن بھر مذہبی نوعیت کے مجسمے تراشنے میں مصروف رہتے ہیں۔ وہ تورات کے قصوں سے متعلق چھوٹے مجسموں کی تیاری کے علاوہ جناب مسیح اور ان کی والدہ کے خاکوں پر مشتمل تصاویر بھی بناتے ہیں۔سرمئی داڑھی کے حامل 57 سالہ فن کار نصر جلدہ کا تعلق بھی آرتھوڈکس یونانی فرقے سے ہے۔ نصر کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو پسند کرتے ہیں کہ لوگوں کے سامنے اپنے مذہب کو عملی طور پر پیش کریں نہ کہ صرف کلیسا میں گفتگو کی حد تک۔نصر آنکھوں پر دھاتی چشمہ لگائے اپنے نقاش خانے میں موسیقی سنتے ہوئے کام میں لگے رہتے ہیں۔نقاش خانے کی دیواروں پر اْن کی تصاویر معلق ہوتی ہیں جب کہ مزید تصاویر کو نشستوں ، صوفوں اور آرام کی دیگر اشیاء پر رکھا گیا ہوتا ہے-