خبرنامہ

غیر معمولی بھنووں کی وجہ سے مشہور ماڈل

غیر معمولی

غیر معمولی بھنووں کی وجہ سے مشہور ماڈل

روم: (ملت آن لائن) سلیقے سے سنواری گئی باریک بھنویں حسین و جمیل اداکارائوں اور ماڈلز کی خوبصورتی سمجھی جاتی ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ اٹلی کی ایک معروف ماڈل کی اصل وجہ شہرت ہی اس کی انتہائی گھنی بھنویں ہیں جو اتنی گھنی ہیں کہ کسی مرد کی بھاری بھرکم مونچھوں جیسی نظر آتی ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق 21 سالہ ماڈل “صوفیہ حاجیپانتیلی” صرف 15 سال کی تھیں جب وہ اپنی غیر معمولی بھنووں کی وجہ سے مشہور فیشن میگزین “اٹالیا ووگ” کے صفحات کی زینت بنیں۔ اگلے کچھ عرصے میں ہی ان کی مقبولیت تیزی سے بڑھی اور اب سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ صوفیہ کہتی ہیں کہ جب وہ سکول میں تھیں تو ساتھی طلبا ان کی گھنی بھنووں کی وجہ سے ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے اور وہ بہت شرمندگی محسوس کرتی تھیں لیکن پہلی بار جب ان کی ایک تصویر انسٹاگرام کے ایکسپلور پیج پر شائع کی گئی تو اسے دیکھنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے بھی بڑھ گئی۔ صوفیہ کا کہنا ہے تب سے انہیں اپنی بھنووں پر فخر محسوس ہونے لگا اور وہ اسے اپنی انفرادیت کا حصہ سمجھنے لگیں ۔ صوفیہ کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں ۔