خبرنامہ

غیر معمولی لمبی گردن کی بیماری میں مبتلا بچہ

لاہور(ملت آن لائن)دنیا میں تمام انسانوں میں کچھ نہ کچھ فرق موجود ہوتا ہے اور ہم لوگ بخوشی اپنی زندگی گزار لیتے ہیں لیکن بعض لوگ بدقسمتی سے پیدائشی طور پر ہی انتہائی مختلف ہوتے ہیں اور یہی انفرادیت بعض اوقات نقص کے طور پر سامنے آتی ہے، فی وینگوئی نامی بچے کا تعلق بھی انہی میں کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ فی وینگوئی کا تعلق چین سے ہے اور و ہ کنجینیٹل سکولیوسیز نامی بیماری میں مبتلا ہے، اس بیماری میں کسی بھی شخص کا سینے کا فریم غیر معمولی ہوتا ہے ۔فی وینگوئی کی اب سرجری کی جانی ہے تاکہ ان کی گردن کی طوالت کو معمول کے مطابق لایا جاسکے ،رپورٹ کیمطابق انکے آپریشن کے تمام اخراجات ایک مقامی این جی او برداشت کررہی ہے ، وینگوئی بھی پر امید ہے کہ ان کی گردن آپریشن کے بعد نارمل ہوجائے گی۔