خبرنامہ

فرانسوا اولانڈ کا عراق کا دورہ

بغداد:(ملت+آئی این پی)فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ عراق میں تعینات فرانسیسی فوجیوں سے ملاقات کیلئے بغداد پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقفرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ عراق کے دورے پر بغداد پہنچ گئے جہاں انھوں نے فرانسیسی فوجیوں سے ملاقات کی ۔ پیرس حکومت داعش کے خلاف جنگ میں عراقی فورسز کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اولانڈ کا عراق میں کہنا تھا کہ داعش کے خلاف جنگ میں شرکت کرتے ہوئے وہ اپنے ملک پر اس شدت پسند تنظیم کی طرف سے ممکنہ حملوں کو روک رہے ہیں۔ فرانسیسی فضائیہ شام میں بھی داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور اس مقصد کے لیے بھی عراق کے ہوائی اڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ عراقی فوجی اکتوبر سے موصل پر قبضے کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس لڑائی میں بھی عراقی فورسز کو فرانسیسی فوجی مشیروں کی مدد حاصل ہے۔