خبرنامہ

فرانس : برف سے مجسمہ سازی کے میلے کی رونقیں جاری

برف سے مجسمہ

فرانس : برف سے مجسمہ سازی کے میلے کی رونقیں جاری

لاہور(ملت آن لائن)منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ کے ماحول میں ماہر فنکاروں نے کئی ہفتے کی کڑی محنت کے بعد اپنے مجسموں کو حتمی شکل دی ہے فرانس میں برف سے مجسمہ سازی کے شاندار سالانہ میلے کی رونقیں جاری ہیں۔ میٹز شہر میں منعقد ہونیوالی میٹز فیری ڈی گلیس نامی اس نمائش کیلئے دنیا کے 12مختلف ممالک سے 30 مجسمہ ساز یہاں پہنچے۔ اس موقع پر جہاں مقامی مجسمہ سازوں نے برف سے انوکھے اور دلکش ماڈل تراشے وہیں اِن سے مقابلہ کرنے کیلئے کئی ممالک کے ماہرین بھی میدان میں اُترے۔ منفی 6 ڈگری درجہ حرارت والے مخصوص پویلین میں 1400 سکوائر میٹر رقبے پر پھیلی اس برفیلی نمائش کیلئے تمام آرٹسٹوں نے کئی ہفتے کی کڑی محنت کے بعد اپنے 2 سے 6 میٹر اونچے 150 مجسموں کو حتمی شکل دی ہے جن کی تیاری میں کئی ٹن برف استعمال میں لائی گئی ہے۔ اس نمائش میں مختلف فلمی اور کارٹون کرداروں کو خوبصورت انداز میں برف سے تراش کر پیش کیا گیا ہے جو یہاں کا رخ کرنیوالے شرکا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یہ نمائش 7 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔