خبرنامہ

فلسطینی تنظیموں نے مراعات کی اسرائیلی پیشکش کو ٹھکرا دیا

غزہ ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) فلسطینی تنظیموں نے غزہ میں تحریک مزاحمت ختم کرنے سے متعلق صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کی تجویز مسترد کردی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی تنظیموں نے تحریک مزاحمت ترک کرنے کے بدلے بعض سہولتوں کی فراہمی سے متعلق صیہونی حکومت کے وزیرجنگ اویگدر لیبرمین کی تجویز کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔ فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف تحریک مزاحمت پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی۔ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے یہ تجویز ایسے وقت میں پیش کی ہے جب فلسطینی عوام کی استقامت اور غزہ پر حملوں میں ناکامی کی وجہ سے وہ انتہائی بے بس ہوچکی ہے۔ فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اسرائیل ہی سرزمین فلسطین میں جاری انسانی بحران کا ذمہ دار ہے اور ہم اس کی غنڈہ گردی کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔واضع ر ہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر جنگ کے پیش کردہ مراعاتی پیکیج کے مطابق اگر حماس اور دیگر تنظیمیں اسرائیل کے خلاف تحریک مزاحمت ختم کردیں تو وہ غزہ کی بندرہ گاہ، ایئرپورٹ اور انڈسٹریل زون کی تعمیر نو کے لیے تیار ہے۔