خبرنامہ

فلسطین: آنسو گیس سے بچنے کے لیے ننھے فلسطینی نے انوکھا ماسک تیار کر لیا

فلسطین: آنسو

فلسطین: آنسو گیس سے بچنے کے لیے ننھے فلسطینی نے انوکھا ماسک تیار کر لیا

غزہ:(ملت آن لائن) فلسطین میں اسرائیل کے خلاف احتجاج میں آنسو گیس سے بچنے کے لیے ننھے فلسطینی نے انوکھا ماسک تیار کر لیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شہریوں کا قتل عام جاری ہے، جہاں فلسطینی اپنے سرزمین کی بازیابی کے لیے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں، اس دوران ایک فلسطینی بچے نے ایسا ماسک تیار جو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔ فلسطینی بچے ’محمد ایاش‘ نے آنسو گیس سے بچے لیے پیاز کی مدد سے ایک ایسا ماسک تیار کیا ہے جو شیلنگ کے دوران زہریلی گیس سانسوں کے ذریعے پھیپڑوں میں جانے سے روکتا ہے، جسے لگا کر اسرائیلی فوج کے آگے ڈٹ کر احتجاج کیا جاسکے گا۔
فلسطینیوں کی مزاحمت کی تحریک کی حمایت کرنا مسلمانوں کا فرض ہے، خامنہ ای
بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد ایاش کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے میرے والد جب زخمی ہوئے تو اس کے بعد سے میں نے فیصلہ کیا کہ ایسا ماسک تیار کروں گا جو شیلنگ کا مقابلہ کر سکے اور آج میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا۔ محمد ایاش کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اسرائیلی فوجیوں سے ڈر نہیں لگتا، قابض فوجیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے، میری طرح ہزاروں فلسطینی اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
سعودی عرب آزاد ریاست کےفلسطینی حق کی حمایت کرتا ہے‘ شاہ سلمان
علاوہ ازیں حماس کے رہنما خالد مشعال نے ننبھے فلسطینی بچے سے ملاقات کی اور اس کے جرات و بہادری کو خوب سراہا، بعد ازاں حماس کے رہنما کی جانب سے محمد ایاش کو روایتی رومال بھی پیش کیا گیا۔