خبرنامہ

فن لینڈ میں شہاب ثاقب نے رات میں دن کا سماں پیدا کر دیا

فن لینڈ میں شہاب ثاقب نے رات میں دن کا سماں پیدا کر دیا
لیپ لینڈ (ملت آن لائن) فن لینڈ میں خلا سے گرنے والے شہاب ثاقب نے رات میں دن کا منظر پیدا کر دیا ۔ حیران کر دینے والا قدرتی منظر لیپ لینڈ کے علاقے میں دیکھنےکو ملا ۔ میڈیا کے مطابق ایک گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے نے شہاب ثاقب گرنے کا منظر ریکارڈ کیا ۔ رات کے اندھیرے میں آہستہ آہستہ روشنی ہوتی گئی اور پھر یوں لگا جیسے دن کا اجالا ہو ۔ میڈیا کا کہنا ہے شہاب ثاقب گرنے سے قریبی عمارتیں لرز اٹھیں ، ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔