خبرنامہ

ملاوٹ مافیا سے نمٹنے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میں سیکڑوں پہلوان بھرتی

لاہور(ملت آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا سے نمٹنے کے لئے 300 پہلوان اور باکسر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اتھارٹی نے 300 پہلوان اور باکسر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی میں پہلوانوں اور باکسروں کی بھرتی کا مقصد ملاوٹ مافیا سے نمٹنا ہے بھرتی کئے گئے تمام پہلوان اور باکسر چھاپہ مار ٹیموں کے ساتھ تعینات ہوں گے اور مزاحمت کرنے والوں سے نمٹیں گے۔
پہلوانوں اور باکسروں کو تنخواہ کے علاوہ راشن الاؤنس بھی دیا جائے گا۔
اتھارٹی نے 300 پہلوان اور باکسر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی میں پہلوانوں اور باکسروں کی بھرتی کا مقصد ملاوٹ مافیا سے نمٹنا ہے بھرتی کئے گئے تمام پہلوان اور باکسر چھاپہ مار ٹیموں کے ساتھ تعینات ہوں گے اور مزاحمت کرنے والوں سے نمٹیں گے۔
پہلوانوں اور باکسروں کو تنخواہ کے علاوہ راشن الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی میں انٹیلی جنس سسٹم کے قیام کی منظوری دے دی جس کے ذریعے ملاوٹ مافیا کا سراغ لگایا جاسکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ ایک سنگین جرم ہے، ملاوٹ کرنے والے مافیا کوختم کریں گے، عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خورد ونوش کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے جب کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار 5 دیگرڈویژنوں میں بھی بڑھانے کی منظوری دے دی ہے جہاں لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی اورمری کی طرز پراتھارٹی کا دائرہ کاردیگر ڈویژنوں تک بھی بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کے ساتھ بہترین کوالیفائیڈ ہیومن ریسورس کی بھرتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔