خبرنامہ

فیس بک” سیلفی” نے دوست کو قتل کرنے والی لڑکی پکڑوا دی

فیس بک” سیلفی” نے دوست کو قتل کرنے والی لڑکی پکڑوا دی

اٹاوا (ملت آن لائن)فیس بک” سیلفی” نے دوست کو قتل کرنے والی لڑکی پکڑوا دی ہے کیننڈ ین پولیس نے18 سالہ کیننڈین خاتون روز انٹائن کو فیس بک پر لگائی جانے والی سیلفی کے بعد اپنی ہی دوست کے قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 21 سالہ کیننڈین خاتونروز انٹائن کی دوست بریٹنی گارگل کو 2 سال قبل قتل کر دیا گیاتھا ۔ اس کے قتل کرنے والے کے متعلق پولیس حکام کوئی بھی سراغ ڈھونڈنے میں ناکام رہی تھی ۔ تاہم گزشتہ روز قتل ہونے والی 18 سالہ لڑکی کی دوستروزانٹائن کو فیس بک پر سیلفی لگاتے ہیں گرفتار کر لیا گیا ۔ روز انٹائن نے جو سیلفی لگائی اس میں اس کے بیلٹ پہنی تھی اسی بیلٹ سے بریٹنی کو قتل کیا گیا تھا ۔ روز انٹائن نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور پولیس حکام کو بتایا کہ اسے نہیں پتہ تھا کہ اس نے قتل کیا ہے ۔ قتل کی رات وہ نشے کی حالت میں تھی اور کسی بات پر شاید جھگڑا ہواتھا ، پولیس حکام نے انٹائن پر دوسری ڈگری کے قتل کے چارجز لگائے ہیں ۔