خبرنامہ

قائدین مکہ اور مشاعرمقدسہ کو جدید خطوط پر استوار کرکے ہی دم لیں گے،گورنر مکہ

جدہ ۔ (ملت آن لائن) گورنر مکہ مکرمہ اور سربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل نے واضح کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مشاعر مقدسہ اور مکہ مکرمہ کو جدید خطوط پر استوار کرکے ہی دم لیں گے، شاہ سلمان نے اس عزم کا اظہار مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ ڈیویلپمنٹ رائل اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرکے کردیا۔ انہوں نے یہ بات ’’ حج عبادت اور تہذیب‘‘ کے زیر عنوان حج آگہی مہم کے 11ویں ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر سعودی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ رائل اتھارٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے بعد میں پورے وثوق سے یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ آئندہ برسوں کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کا مستقبل نہایت امید افزا ہے۔ نئے انداز اور نئے طریقوں نیز نئے عزم کے ساتھ زائرین کے لئے تمام سہولتو ں کی فراہمی کا انتظام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مجھے مکہ مکرمہ ریجن کی خدمت کا اعزاز نصیب ہوا ہے تب سے ہر سال حج انتظامات پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔ تمام حج ادارے عازمین کی خدمت جس انداز سے کررہے ہیں اس سے انکی حب الوطنی ، اسلامی فریضے کی ادائیگی سے گہری وابستگی اور انسانیت نوازی منعکس ہوتی ہے۔ خالدالفیصل نے بتایا کہ 31 جولائی تک ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے 5 لاکھ 58ہزار عازمین ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔سب سے زیادہ انڈونیشی عازمین آئے ہیں انکی تعداد ایک لاکھ3ہزار ہے