قازقستان میں لڑکی بن کر مقابلہ حُسن میں شامل ہونے والا لڑکا
آستانہ:(ملت آن لائن) قازقستان میں مقابلہ حُسن میں لڑکی بن کر لڑکا بھی شامل ہوگیا لیکن فائنل میں پہنچنے پر اس راز سے لڑکے نے خود ہی پردہ اٹھادیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان میں ’مس ورچوال ‘ کے انتخاب سے چند روز قبل ایک امیدوار نے اپنی جنس سے متعلق انکشاف کرکے منتظمین کو چونکادیا،22 سالہ ایلی ڈیاگیلو نے اپنے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ لڑکی نہیں لڑکا ہے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اس نے بھیس بدل کر فوٹوشوٹ کرایا اور تصاویر بھیج دیں ،پھر مقابلے حسن کی انتظامیہ نے اسے ان چار ہزار امیدواروں کے گروپ میں شامل کرلیا۔ فائنل سے قبل لڑکے نے بتایا کہ وہ لڑکی بن کر مقابلہ حسن کا امیدوار بنا ،جب اس نے اپنا بھانڈہ پھوڑا اور ساری حقیقت کھل کرسامنے آئی تو منتظمین نے اسے مقابلے سے نکال دیا ۔