خبرنامہ

قاہرہ میں جامعہ الازہر کے مفتی اعظم کا کوپٹک کیتھڈرل کا دورہ

قاہرہ: (ملت+آئی این پی )مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جامعہ الازہر کے مفتی اعظم احمد الطیب نے کوپٹک کیتھڈرل کا دورہ کیا اور پوپ ٹواڈروس دوئم کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قاہرہ میں جامعہ الازہر کے مفتی اعظم احمد الطیب نے کوپٹک کیتھڈرل کا دورہ کیا ۔ کوپٹک گرجا کے ماننے والوں کے پوپ رومن کیتھولک کے پوپ سے الگ ہوتے ہیں اور وہ سات جنوری کو کرسمس مناتے ہیں۔جامعہ الازہر کے مفتی اعظم کے ساتھ دیگر علما اور الازہر کے طلبا بھی تھے، احمد الطیب نے کہا کہ مصر میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے گہرے تعلقات ہیں اور مجرم اور دہشت گرد ان میں دراڑ نہیں ڈال سکتے۔یاد رہے کہ گیارہ دسمبر کو کوپٹک کیتھڈرل کے ساتھ دو گرجاگھروں میں خودکش حملوں میں 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔