خبرنامہ

قاہرہ میں پولیس کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک

قاہرہ (ملت + اے پی پی) مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سازش کرنے والے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ان چاروں افراد کو دارالحکومت کے جنوب مغرب میں واقع علاقہ میں اس وقت روکا جب وہ ایک حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔سیکورٹی فورسز نے جب ان شدت پسندوں کو روکا تو انہوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔