خبرنامہ

قبرسے پراسرارآوازیں،اہل علاقہ نےسنگین قدم اٹھالیا

ملتان:قادر پورمیں اہل علاقہ کی قبرکشائی کی کوشش ناکام ہوگئی۔

ملت آن لائن کےمطابق ملتان کےعلاقے قادرپورمیں پولیس نے موقع پرپہنچ کرقبر کشائی کی کوشش ناکام بنادی۔ علاقہ مکینوں نے بتایاکہ 30 سالہ حضرگزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑگیاتھا۔

اہل علاقہ نےبتاہاکہ اس کی قبر سے آوازیں آنے کی اطلاع پرقبرکشائی کی جا رہی تھی کہ پولیس نے اہل علاقہ کوسنگین قدم اٹھانےسے روک دیا۔