خبرنامہ

قدیم عمارت دھماکہ خیز مواد سے سیکنڈز میں زمین بوس

قدیم عمارت دھماکہ

قدیم عمارت دھماکہ خیز مواد سے سیکنڈز میں زمین بوس

لاہور(ملت آن لائن) عراق میں 45 سال قدیم عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کردیا گیا۔ ایک طرف توعمارتیں کھڑی کرنے اور پُل تعمیر کرنے میں مہینوں حتیٰ کہ برسوں لگ جاتے ہیں لیکن وہیں انہیں گرانے کیلئے صرف چند سیکنڈ اور ایک بٹن دبانا ہی کافی ہوتا ہے ۔ ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ دنوں عراقی شہر سلیمانیہ میں بھی دیکھنے کو ملا جب 1970 کی دہائی میں قائم ہونیوالی ایک عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے زمین بوس کر دیا گیا۔ گودام کے طور پر استعمال کی جانیوالی اس عمارت کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ اس نظارے کو دیکھنے کیلئے کچھ ہی دور موجود تھے۔ واضح رہے کہ گرائی جانیوالی عمارت کی جگہ ایک نیا پراجیکٹ تعمیر کیا جائیگا۔
…………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….گھروں کی صفائی یومیہ20 سگریٹ سے زیادہ تباہ کن

واشنگٹن(ملت آن لائن) امریکہ میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیاکہ روزمرہ کی بنیادپر صفائی کیلئے استعمال ہونیوالی مصنوعات انسانی پھیپھڑوں کیلئے اتنی ہی تباہ کن ہیں جتنی کہ کوئی شخص روزانہ 20 سگریٹ پیتا ہے ۔ یہ تحقیق امریکی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ۔تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین خاص طورپر صفائی کرنیوالی مصنوعات کے استعمال سے متاثر ہوتی ہیں ان میں سانس کی خطرناک حد تک بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔ ماہرین نے تحقیق کی تیاری کے دوران 6235 مرد و خواتین کا طویل عرصے تک تجزیہ کیا اس لیے اس تحقیق میں زور دیا گیا کہ صفائی کیلئے استعمال ہونیوالی مصنوعات کو زیادہ عرصے تک زیراستعمال نہ رکھیں بلکہ انہیں تبدیل کرتے رہیں۔صفائی کیلئے استعمال ہونے والی اشیا اور مصنوعات کو طویل مدت تک زیر استعمال رکھنا انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے