خبرنامہ

قطر؛ قومی دن کی تقریبات منسوخ

دوحہ: (ملت+اے پی پی)قطر میں شام کے جنگ زدہ شہر حلب کے شہریوں کے ساتھ یک جہتی کے لئے آئندہ ہفتے مجوزہ قومی دن کی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق منسوخی کا یہ اعلان خود قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی جانب سے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قطر کا قومی دن اس خلیجی عرب ریاست کے 1878ء میں قیام کی یاد میں 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔