لائیو نشریات کے دوران شرارتی پرندہ خاتون نیوز اینکر کے سر پر آ بیٹھا
کیلیفورنیا: (ملت آن لائن) کبھی کبھار ٹی وی پر لائیو شو کے دوران کچھ اس قسم کی دلچسپ صورتحال پیدا ہوجاتی ہے جو ساری زندگی کے لیے یادگار بن جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک یاد رہ جانے والا منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب براہ راست نشریات کے دوران بن بلائے مہمان پرندے کی آمد نے سب کو حیران کر دیا۔ کیلیفورنیا کے معروف چینل کے مارننگ شو کے دوران اینکرز کو اس وقت دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک شرارتی پرندہ ایرس لائیو شو کے دوران خاتون اینکر کے سر پر آ کر بیٹھ گیا۔ یہ منظر دیکھ کر ساتھی اینکر نے بھی ہنسنا شروع کر دیا اور پھر ایرس پرندہ ان دونوں کے سروں پر منڈلانے لگا۔ واضح رہے کہ ایرس نامی یہ پرندہ سان ڈیاگو چڑیا گھر سے ایک سیگمنٹ کے لیے لایا گیا تھا اور اس وقت اسٹوڈیو میں موجود تھا۔ یہ دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا اور شائقین یہ ویڈیو دیکھ کر خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔