لاس ویگاس میں عالمی پیزا ایکسپو کا انعقاد
لاہور (ملت آن لائن) پیزا کس کو پسند نہیں ہوتا جسے دیکھتے ہی بھوک تازہ ہو جاتی ہے ، اسی سلسلے میں امریکہ سے نہا یت مزید ار خبر یہ ہے کہ شہر لا س ویگاس میں دنیا کی سب سے بڑی پیزا ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔
منہ میں پانی بھر لانے والے اس ایونٹ میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے پیزا بنانے کے ماہر اورپیز اکھانے کے شوقین افراد لاس ویگاس کے کنو نشن سنٹر پہنچے۔
34 ویں پیزا ایکسپو میں جہاں لذیذ سے لذیذ پیزا بنانے کی کوششیں کی گئیں وہیں شیفس کے درمیان مختلف نوعیت کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے ۔ ذائقے اور خو شبو سے بھری یہ ایکسپو تین دن تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی۔