خبرنامہ

لبنان میں شامی سرحد کے قریب مسافر بس میں دھماکا، نائب میئر ہلاک

بیروت: (ملت+اے پی پی) لبنان کے شمال میں وادی البقاع کے علاقے میں ایک مسافر بس میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنان کی قومی نیوز ایجنسی این این اے کے مطابق یہ دھماکہ بدھ کی صبح ہوا۔ بیروت سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق العین کے قصبے میں جس جگہ اس مسافر بس کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، وہ شامی لبنانی سرحد سے قریب بیس کلومیٹر مغرب کی طرف واقع ہے۔ لبنانی نشریاتی ادارے المنار کے مطابق اس بم حملے میں العین کا نائب میئر ہلاک اور بس ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔