خبرنامہ

لبنان نے عرب مصلحت کے کوئی کام نہیں کیا، میشیل عون

بیروت: (ملت+اے پی پی) لبنان کے صدر میشیل عون نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کی مصلحتوں کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب وہ پہلا ملک ہے جس نے بطور صدر منتخب ہونے کے بعد اْنہیں دورے کی دعوت دی۔لبنانی صدر نے یہ بات “العربیہ” نیوز چینل کو ایک انٹرویو میں کہی۔میشیل عون کے مطابق لبنانی ریاست اندرون ملک استعمال میں آنے والے کسی بھی اسلحے کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبنان کے اندر مزاحمت کی کوئی حیثیت نہیں اس لیے کہ مزاحمت کا کردار مشرق وسطی کے بحران کا ایک حصہ بن چکا ہے جس میں امریکی ، روسی اور ایرانی داخل ہو چکے ہیں۔