خبرنامہ

لبنان کی سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں اسرائیلی فوجی زخمی

بیروت ۔ 27 اکتوبر (ملت + اے پی پی) اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ لبنان کی سرحد سے متصل علاقے میں لبنان کے اندر سے فائرنگ کی گئی ہے تاہم لبنانی فوج نے فائرنگ کی اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق لبنانی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد پر فائرنگ کے تبادلے کی خبریں اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا مکروہ ڈرامہ ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں اس کا ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔