خبرنامہ

لبنان کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سعد حریری کی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دیدیا

بیروت: (ملت+اے پی پی)لبنان کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سعد حریری کی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ میں رائے شماری میں 92 ارکان نے حصہ لیا جن میں میں سے 87ارکان نے کابنیہ کی تشکیل کے وزارتی اعلامیہ کے حق میں ,چار نے مخالفت میں جبکہ ایک نے حصہ نہیں لیا۔کابنیہ کی تشکیل کے وزراتی بیان میں اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں لبنانی عوام کے جائز حق مزاحمت کی حمایت اور تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ لبنان کی تیس رکنی کابنیہ میں، آٹھ مارچ الائنس اور نیشنل فری موومنٹ کو سترہ جبکہ چودہ مارچ گروہ اور اس کی اتحادی جماعتوں کو13 وزارتیں دی گئی ہیں۔